بسم اللہ الرحمن الرحیم
اے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما (القرآن)
نور الہدی ٹرسٹ مختلف شعبہ جات میں فعالیت کا حامل ادارہ ہے۔ اس ٹرسٹ کا ایک شعبہ فاصلای نظام تعلیم ہے، جس کے ذریعے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد بذریعہ خط کتابت / انٹرنیٹ علوم اسلامی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ الحمد للہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد اس نظام تعلیم کے ذریعے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہم سب اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ مسائل و مشکلات کے باعث تشنگان علم و معارف کی ایک بڑی تعداد مدارس تک رسائی نہ ہونے کے سبب دینی تعلیم کے حصول سے محروم رہ جاتی ہے۔
ادارے نے دینی تعلیم سے محروم افراد کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے معارف اسلامی خط و کتابت کورس کا یہ سلسلہ شروع کیا۔ جس کا باقاعدہ آغاز 2002ء میں ہوا۔
الحمد للہ خدا کے فضل و کرم سے 550 ایسے افراد ہیں کہ جنہوں نے باقاعدہ کورس مکمل کیا ہے اور ادارے کی طرف سے ان کو اسناد جاری کی جا چکی ہیں۔ اس وقت ادارے میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد تقریباً 3150 ہے۔
- نوجوانوں اور دیگر افراد ملت کے لئے خط کتابت انٹرنیٹ اور ای میل کے ذریعے اسلامی تعلیمات کے کورسز کا اجراء کرنا۔
- مختلف دینی تنظیموں اور اداروں کے تربیتی پروگراموں میں معاونت اور خدمات کا مہیا کرنا۔
- سال کے مختلف اوقات میں مدرسے اور دیگر علاقوں میں دین شناسی کے شارٹ کوسز کرانا۔
- دینی شعور رکھنے والے پاکیزہ مربی افراد تیار کرنا اور علمی حوالے سے ان کی معاونت کرنا اور مذکورہ بالا مقاصد میں ان سے مدد لینا۔
- ان کورسز کی باقاعدہ تدریسی کلاسوں کا اجراء کرنا۔